تحریک انصاف میرپور میں غنڈہ گردی پر اُتر آئی ہے ‘مقامی راہنما لوگوں کے ساتھ مل تارکین وطن کی جائیدداروں پر قبضے کرارہے ہیں ‘عمران خان اپنے رہنماؤں کے اوچھے ہتھکنڈوں کانوٹس لیں ورنہ ان کی برطانیہ آمد کے موقع پر احتجاج کیاجائیگا

پیپلزپارٹی برطانیہ کے مرکزی رہنما مبشر بٹ کی برمنگھم میں میڈیا سے بات چیت

جمعہ 3 جولائی 2015 15:56

برمنگھم (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی برطانیہ کے مرکزی راہنما مبشر بٹ نے کہاہے کہ تحریک انصاف میرپور میں غنڈہ گردی پر اُتر آئی ہے مقامی راہنما لوگوں کے ساتھ مل تارکین وطن کی جائیدداروں پر قبضے کرارہے ہیں اورحالیہ ضمنی الیکشن میں ووٹ نہ دینے کی پاداش میں ہمارے خلاف سیاسی اثر ورسوخ استمال کرتے ہوئے مختلف جھوٹی ایف آر درج کرائی گئی ہیں اگر صورت ایسی ہی رہی تو تارکین وطن اپنے علاقوں میں سرمایہ کرنے سے انکار کردیں گے عمران خان آزادکشمیر میں اپنے راہنماؤں کے اوچھے ہتھکنڈوں کانوٹس لیں ورنہ ان کی برطانیہ آمد کے موقع پر احتجاج کیاجائیگا ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے برمنگھم کے مقامی ہوٹل میں پریس نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

مبشیر بٹ نے کہا کہ تارکین وطن کو ایک سازش کے ساتھ دیوار کے ساتھ لگایاجااور ان کی جائیدادوں پر دھڑلے سے قبضے کیے جارہے ہیں اور جو احتجاج کرتے ہیں انہیں مختلف مقدموں میں الجھا کر آزادکشمیر سے بھاگنے پر مجبورکیاجاتاہے تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اعظم کے بیٹے کی ایما پر ہمارے 65سالہ بزرگ والد پر قاتلانہ حملہ کیاگیا جس سے وہ شدید زخمی ہوئے اور پانچ دن سے ڈویژنل ہسپتال میرپور میں زیر علاج ہیں مشتاق مغل نامی آدمی بلدیہ کی مدد سے مفاد عامہ کی جگہ پر قبضہ کررہاتھا 12فٹ کی گلی میں سے چھ فٹ پر ان لوگوں نے قبضہ کیا دن دیہاڑے لینٹر ڈالا جس پر عوام علاقہ محمدی چوک سیکٹر سی تھری ہال روڈ سے شدید احتجاج کیا جس پر میرے والدمحترم محمود بٹ اور برطانیہ سے گئے ہمارے بھائی مدثر بٹ اور عوام علاقہ انہیں منع کرنے گئے تو ان لوگوں نے ان پر حملہ کردیا اس دوران مشتاق مغل اپنے آدمی کادھکا لگنے سے گر گئے اور انہوں نے الٹاہمارے بھائی پر قاتلانہ حملے کاالزام لگاکر اسے تھانے میں بند کرادیا جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں اورحکومت آزادکشمیر سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس واقعے کی غیر جانبدار انکوائری کرائیں اور قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کریں ۔

مبشر بٹ نے کہا کہ ہم پرنٹ والیکڑانک میڈیا سے منسلک نمائندوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں میڈیا کو آئینہ کاایک رخ نہیں دکھانا چاہیے بلکہ اسے دونوں طرف کارخ دکھانا چاہیے تاکہ عوام تک اصل حقائق پہنچ سکیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ساری عمر پیپلزپارٹی اوربیرسٹر سلطان محمود چوہدری کوووٹ دیئے حالیہ ضمنی الیکشن میں ہم نے پھر پیپلزپارٹی کی حمایت کی لیکن بیرسٹر سلطان محمود کے بیٹے یاسر سلطان نے اسے اپنی انا کامسئلہ بنالیاہے

متعلقہ عنوان :