Live Updates

تحریک انصاف کا مقابلہ کرنا روایتی سیاسی جماعتوں کے بس کی بات نہیں ‘تحریک انصاف آزادکشمیرکی ایک بڑی سیاسی قوت بن چکی ہے ‘حکومت آزادکشمیر کرپشن میں ناک تک ڈوبی ہوئی ہے ‘آزادکشمیر میں براردی ازم اور جیالا نوازی عروج پر ہے

تحریک انصاف برطانیہ لے رہنما زاہد پرویز کی صحافیوں سے بات چیت

جمعہ 3 جولائی 2015 15:56

برمنگھم (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) تحریک انصاف برطانیہ لے رہنما زاہد پرویز نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا مقابلہ کرنا روایتی سیاسی جماعتوں کے بس کی بات نہیں تحریک انصاف آزادکشمیرکی ایک بڑی سیاسی قوت بن چکی ہے ۔حکومت آزادکشمیر کرپشن میں ناک تک ڈوبی ہوئی ہے آزادکشمیر میں براردی ازم اور جیالا نوازی عروج پر ہے تحریک انصاف آمدہ انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر عوامی حمایت حاصل کرتے ہوئے عوامی طاقت سے عوامی حکومت بنا ئے گی جو میرٹ کی بالا دستی بے روزگاری کے خاتمے اور برادری ازم کی لعنت سے پاک کشمیرکو تخلیق کرئے گی ۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف برطانیہ ویسٹ مڈ لینڈ کے مرکزی رہنما زاہد پرویز نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

زاہد پرویز نے کہا کہ تحریک انصاف آزادکشمیر میں عمران خان کے نیا پاکستان مشن پر گامزن ہے اور تبدیلی کے لیے ڈور ٹو ڈور مہم جاری ہے ۔عوام موجود دور کے مجاور وں سے جلد چھٹکارہ حاصل کر لیں گے۔قائد پی ٹی آئی تحریک انصاف عمران خان نوجوان کے لیے امید کی کرن ہے ۔

زاہد پرویز نے مزید کہا کہ آزادخطہ کے نااہل حکمرانوں نے آزادخطہ کو اندھیرے میں ڈوب دیا ہے ایسا خطہ جو بجلی کے پیداوار میں خودکفیل ہے وہ ظالمانہ لوڈشیڈنگ صرف بیڈ گورنس کا نتیجہ ہے فریال مافیا کی یلغار میں آزادخطہ کے حکمرانوں کو پاؤں تلے رونڈ ڈالا ہے۔عوام کے فیصلے دارلحکومت کے بجائے لاڑکانہ اور راؤنڈ میں ہورہے ہیں ۔تحریک انصاف کا موقف ہے کہ کشمیر کا فیصلہ کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہو گا نیز کشمیر کشمیریوں کا ہے۔تحریک انصاف کی کشمیر کے بارے میں واضع پالیسی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :