حکومت اولین فرصت میں خمس بل پر ورکنگ کرے،غریب اور نادار سادات کو ان کا حق دیا جائے،جب تک خمس بل پاس نہیں ہوتا اس وقت تک بنو فاطمہ فنڈ قائم کر کے سادات کرام کے مسائل حل کیے جائیں

سابق سیکرٹری جنرل تنظیم السادات آزاد کشمیر سید شفیق حسین نقوی کاخمس سے متعلق اظہار خیال

جمعہ 3 جولائی 2015 15:57

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء)حکومت اولین فرصت میں خمس بل پر ورکنگ کرے،غریب اور نادار سادات کو ان کا حق دیا جائے،جب تک خمس بل پاس نہیں ہوتا اس وقت تک بنو فاطمہ فنڈ قائم کر کے سادات کرام کے مسائل حل کیے جائیں ،خمس سادات کا بنیادی حق ہے ان کو یہ حق دیا جائے، خمس کا اپنا طریقہ کار ہے بہت سے لوگ جو خمس جو خمس کی ابجد سے بھی واقف نہیں وہ مطالبہ کر کے خرابی پیدا کر رہے ہیں ،وہ لوگ جو خود بھی خمس کی ادائیگی نہیں کرتے ان کی زبان سے خمس کے مطالبے کو فیلڈ میں یا دیگر اعلیٰ سطح پر مذاق میں لیا جا رہا ہے ،ان خیالات کا اظہار سابق سیکرٹری جنرل تنظیم السادات آزاد کشمیر سید شفیق حسین نقوی نے خمس کے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ہے ،انیوں نے کہا کہ ہماری پوری ٹیم زعیم ملت علامہ کفایت حسین نقوی، سید شبیر بخاری اور مجاہد کاظمی کی سربراہی میں پاری شد و مد کے ساتھ متحرک ہے، بعض لوگ سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے خمس بل کو خراب کر رہے ہیں جن کی برادری میں کوئی حثیت نہیں ، وہ چندہ خور اپنے مذ موم مقاصد کے حصول کے لیے کبھی تنظیم اورکبھی برادری کا نام استعمال کر رہے ہیں ، جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ خمس بل کی اجرائیگی تک بنو فا طمہ فنڈ کا قیام عمل میں لایا جائے ۔