Live Updates

عوام دشمن ریاست کش معاشی بجٹ پیش کر نے پر وزیر خزانہ قوم اور اللہ سے معافی مانگتے ہوئے وزارت سے مستعفی ہو نے کا اعلان کریں جو پارٹی پچھلے کئی سالوں سے خواتین ونگ نہیں مرتب کر سکی وہ اور کیا کریگی

پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ آزاد کشمیر کی سینئر نائب صدر محترمہ عروج فاطمہ کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 3 جولائی 2015 15:57

مظفرآباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء ) عوام دشمن ریاست کش معاشی بجٹ پیش کر نے پر وزیر خزانہ قوم اور اللہ سے معافی مانگتے ہوئے وزارت سے مستعفی ہو نے کا اعلان کریں جو پارٹی پچھلے کئی سالوں سے خواتین ونگ نہیں مرتب کر سکی وہ اور کیا کریگی پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں سے عملاً ختم ہو چکی ہے چند نظریاتی لوگ اپنی عزت نفس کے تحفظ اور غیرت کی وجہ سے جےئے بھٹو جےئے بے نظیر بھٹو کے نعرے لگانے پر مجبور ہیں قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں بہت جلد پیپلزپارٹی کی سیاسی نماز جنازہ اداکریں گے کسی مافیا اور فوٹو سیشن میک اپ کا شکار ان پڑھ خواتین پیپلزپارٹی کی رہنماء لکھ لکھ کر پیپلزپارٹی ڈویژن مظفرآباد کی باوقار خواتین کو بدنام کر رہی ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ آزاد کشمیر کی سینئر نائب صدر محترمہ عروج فاطمہ نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ چار سالوں میں غریب لاچار زلزلہ زدہ عوام سمیت پیپلزپارٹی کی خواتین اور مرد کارکنوں کی عزت و نفس کا جس بری طرح منتخب نمائندوں نے جنازہ نکالا ہے وہ تاریخ کا بدنما داغ بن چکا ہے یہی وجہ ہے کہ آج لوگ پیپلزپارٹی کی بنیادی رکنیت کے مستعفی ہو کر اجتماعی توبہ استغفار کر رہے ہیں ایسے تمام خودار لوگوں کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے دروازے کھلے ہیں با لخصوص خواتین اپنے مستقبل کی حفاظت کیلئے قدم بڑھائیں

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :