ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن کا سیاسی و سماجی رہنماؤں کے ہمراہ شاہ فیصل زون کا دورہ
جمعہ 3 جولائی 2015 16:17
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء)ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے کہا ہے کہ ضلع کورنگی کو بلدیاتی مسائل سے پاک بنانے کے لئے کوشاں ہیں سیاسی و سماجی رہنماء ،علاقائی معززین و عمائدین اور عوام علاقائی ترقی اور مسائل کے خاتمے کے لئے بلدیہ کورنگی سے تعاون کریں ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے سیاسی و سماجی رہنماؤں کے ہمراہ شاہ فیصل زون کے علاقے عظیم پورہ ،ملٹ ٹاؤن ،گرین ٹاؤن اور گولڈن ٹاؤن کا تفصیلی دورہ کرکے علاقائی مسائل خصوصی بلدیاتی سہولت کے ھوالے سے عوامی شکایات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈائریکٹر ہیلتھ بلدیہ کورنگی رفیق شیخ ،فوکل پرسن شاہ فیصل طلعت محمود سمیت بلدیہ کورنگی شاہ فیصل زون کے تمام محکماجاتی سربراہان بھی موجود تھے دورے کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماء و سابق اُمیدوران صوبائی اسمبلی عصمت انور محسود ،پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کورنگی کے رہنماء امجد علی شاہ نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی کو مذکورہ علاقوں میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا خصوصاً علاقائی سطح پر فراہمی و نکاسی آب ،صفائی وستھرائی اور خستہ حال سڑکوں کی وجہ سے درپیش عوامی مشکلات سے آگاہ کیا ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے سیاسی و سماجی رہنماؤں اور عوام کو یقین دہانی کرائی تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے انہوں نے کہاکہ علاقائی ترقی اور صفائی وستھرائی سمیت بلدیاتی انتظامات کی بہتری کے لئے عوام بلدیہ کورنگی سے تعاون کریں عوام کو مثالی ماحول کا قیام یقینی بنا نا ہماری اولین ذمہ داری ہے بعد ازاں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے گولڈن ٹاؤن ،گرین ٹاؤن اور عظیم پورہ کے مختلف علاقوں میں سیوریج کے ناقص انتظامات پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے موقع پر موجود سیوریج کے افسران کو ہدایت کی کہ علاقائی سطح پر نکاسی آب کے نظام کو بہتربنا ئی جائے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نے ہدایت کی کہ عبادت گاہوں کے اطراف سیوریج سسٹم کو درست کیا جائے تاکہ صفائی وستھرائی ،بلدیاتی سہولیات کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں کاخاتمہ کیا جاسکے انہوں نے بلدیہ کورنگی کے افسران کو ہدایت کی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے باہمی تعاون سے سیوریج سسٹم کی درستگی کو یقینی بنا کر عوام کو مسائل سے چھٹکارہ دلائیں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نے سیاسی رہنماؤں کو یقین دلا یا کہ علاقائی ترقی اور عوام کو مسائل سے نجات دلا نے کے لئے آپ کے تعاون ،رہنمائی اور تجاویز پر مکمل عمل درآمد یقینی بنا یا جائے گا ۔
مزید قومی خبریں
-
صوابی ، گھریلو تنازعے پر بھائی نے بھا ئی کوقتل کردیا
-
حکومت گندم خریدنے کے ہدف میں4 ملین ٹن کا اضافہ کرے ‘ جمشید اقبال چیمہ
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.