حیدرآباد کے کئی علاقوں میں نماز تراویح کے اوقات میں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ،نمازیوں کو پریشانی کا سامنا

جمعہ 3 جولائی 2015 16:19

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء)حیدرآباد کے کئی علاقوں میں نماز تراویح کے اوقات میں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے جس سے نمازیوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

حیدرآباد شہر لطیف آباد اور قاسم آباد کے کئی علاقوں میں سحر و افطار کے علاوہ نماز تراویح کے اوقات میں بھی حیسکو کی طرف سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ سلسلہ جاری ہے، جمعرات کو لطیف آباد نمبر 7 کے علاقے میں نماز تراویح کے دوران تقریباً 10:20 پر بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی جو ایک گھنٹے بعد بھی بحال نہیں ہو سکی تھی۔