حیدرآباد پولیس کا مبینہ مقابلوں میں 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ

جمعہ 3 جولائی 2015 16:19

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) حیدرآباد پولیس نے مبینہ مقابلوں میں 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

(جاری ہے)

حیدرآباد پولیس نے قاسم آباد کے علاقے میں ہونے والے مقابلے میں ڈاکو نظام ولد سعید خان چانگ کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا، پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکو ہالاناکہ کے گوٹھ نور خان چانگ کا رہنے والا ہے۔درایں اثناء بھٹائی نگر کے علاقے میں ہونے والے مقابلے میں پولیس نے نثار ولد رسول بخش چانگ کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کر لیی، پولیس کے مطابق ملزم سنگین نوعیت کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔

متعلقہ عنوان :