پیپلز پارٹی کے کارکنان اور جیالوں کے مطالبے اور شکایات پر وزیر اعظم عبدالمجید نے چیئرمین ترقیاتی ادارہ مظفرآباد کو عہدے سے برطرف کرنے کا عندیہ دیدیا

جمعہ 3 جولائی 2015 16:28

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) پیپلز پارٹی کے کارکنان اور جیالوں کے مطالبے اور شکایات پر وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید نے چیئرمین ترقیاتی ادارہ مظفرآباد کو عہدے سے برطرف کرنے کا عندیہ دیدیا ہے ،جبکہ وزیر خزانہ چوہدری لطیف اکبر نے بھی چیئرمین ترقیاتی ادارہ پر ہاتھ رکھنے کی معذرت کردی ہے ،چیئرمین ڈیم اسد حبیب اعوان کو عید کے بعد فارغ کر دیا جائے گا ،جبکہ ان کی جگہ پیپلز پارٹی سٹی کے جنرل سیکرٹری ملک ایاز کو نیا چیئرمین ڈیم بنایا جا ئے گا ۔

اسد حبیب اعوان بھاری سرمایہ کار ی کے بعد ملک ایاز کو برطرف کروا کر چیئرمین ڈیم تعینات ہوئے تھے ۔

(جاری ہے)

مصدقہ ذرائع کے مطابق ایک اہم حکومتی شخصیت کی ایماء اور دباؤ پر وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید نے پیپلز پارٹی کے مخلص اور نظریاتی راہنما ملک ایاز کو برطرف کر کے اسد حبیب اعوان کو چیئرمین ڈیم تعینات کیا گیا ،لیکن چیئرمین ڈیم تعینات ہونے کے بعد اسد حبیب اعوان نے ترقیاتی منصوبہ جات ،پلاٹوں کی بندر بانٹ ،قانون کے خلاف کمرشل عمارات کی تعمیر اور سرکاری اراضی پر منظور نظر افراد کو قبضے کرائے اور ڈیم کی اراضی اونے پونے داموں نیلام کی ،جس پر حکومت نے سخت نوٹس لیا ،لیکن موصوف نے خفیہ طور پر اپنی کارروائیاں جاری رکھیں ،ترقیاتی ادارہ کے چیئرمین کو پیپلز پارٹی کے راہنماؤں اور جیالوں کی طرف سے بھی سخت مزاحمت کا سامنا ہے ،اسد حبیب اعوان کارکنان کو نظر انداز کر کے مخصوص گروہ کو نوازنے میں مصروف ہیں ،پیپلز پارٹی کے جیالوں کی مسلسل شکایات پر وزیر اعظم آزادکشمیر نے اسد حبیب اعوان کو فارغ کر نے کا فیصلہ کر لیا ہے ،وزیر اعظم آزادکشمیر نے اسد حبیب اعوان کی برطرفی کے معاملے پر ایک اہم حکومتی شخصیت کی سفارش اور دباؤ کو بھی مسترد کر دیا ہے ،جس کے بعد اسد حبیب اعوان 2سے 3ہفتوں کا مہمان چیئرمین رہ گئے ہیں

متعلقہ عنوان :