عباسپور ‘میں 20,20 گھنٹے کی نان سٹاپ لوڈ شیڈنگ نے عوام کاجینادشوارکردیا ‘عوام کی محکمہ برقیات کو بددعائیں

عوام نے ماہ مقدس میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ بند نہ ہونے پر سڑکوں پر نکلنے کی دھمکی دیدی

جمعہ 3 جولائی 2015 16:29

عباسپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء)عباسپور حلقہ نمبراعباسپورمیں بجلی کی بیس سے بائیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے عوام کاجینادشوارکردیا عوام محکمہ برقیات کو بددعائیں دیتے رہے اس ماہ مقدس مہینہ میں بھی بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ پرقابو نہیں پایاگیا عوام علاقہ نے مطالبہ کیا کہ وزیربرقیات فوری طورپرنوٹس لے اوربجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ پرقابو پایاجائے نہیں توعوام ان کی غفلت لاپرواہی پرسڑکوں پرنکل آئیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حلقہ نمبراعباسپورجو لائن آف کنٹرول کے بالکل قریب واقع ہے اندھیرے میں ڈوباہواہے بیس سے بائیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ روزکامعمول بن گیا ہے عوام محکمہ برقیات انتطامیہ کوبدعائیں دیتے رہے وزیر برقیات جوخاموش تماشائی کاکرداراداکررہاہے فوری طورپر نوٹس لے اوربجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ پرقابو پایاجائے نہیں توعوام ان کے خلاف سڑکوں پر نکل آئیں گے۔