نااہل حکمران شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنابندکردیں، مجرمانہ غفلت پروزیرریلوے کوبرطرف اورگرفتارکیا جائے

آل پاکستان مسلم لیگ یورپ وبرطانیہ کے چیف ایڈوائزر چودھری الطاف کا افطارڈنرسے خطاب

جمعہ 3 جولائی 2015 17:31

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) آل پاکستان مسلم لیگ یورپ وبرطانیہ کے مرکزی چیف ایڈوائزر چودھری محمدالطاف شاہدنے کہا ہے کہ نااہل حکمران شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنابندکردیں۔ ٹرین حادثہ کے نتیجہ میں چارفوجی آفیسرز اورمعصوم بچوں سمیت چودہ افرادکی شہادت قومی سانحہ ہے ۔بدانتظامی اورمجرمانہ غفلت پروزیرریلوے کوبرطرف اورگرفتارکیا جائے۔

اگرخستہ حال پل کی بروقت مرمت کرلی جاتی تویہ سانحہ رونما نہ ہوتا۔اے پی ایم ایل کے سربراہ جنرل (ر)پرویز مشرف اورکارکنان سانحہ ٹرین کے پسماندگان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔پاکستان میں سانحہ رونما ہویاکوئی بڑاحادثہ پیش آئے وزیراعظم سے وزرائے اعلیٰ اوروفاقی وصوبائی وزراء تک کوئی مستعفی نہیں ہوتا۔

(جاری ہے)

وہ گزشتہ روز اپنے اعزازمیں افطارڈنرسے خطاب کررہے تھے ۔

چودھری محمدالطاف شاہدنے مزید کہا کہ پوائنٹ سکورنگ کے ماہر وزیرریلوے سے اپناادارہ توسنبھلتا نہیں ۔نوازلیگ میں اہلیت اورقابلیت کاقحط ہے ، اہم وزارتوں اورعہدوں پرخانہ پری نے معیشت کا خانہ خراب کردیا۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں اوران کے حواریوں کی'' اچھل کود''سے عوام کی محرومیوں کامداوانہیں ہوسکتا ۔میاں نوازشریف نے ڈھونڈڈھونڈکر اپنے نااہل حواریوں کراہم وزارتوں کے قلمدان دیے،ہزاروں قیمتی جانوں کوخطرے میں ڈالنا ناقابل برداشت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اگر اس قدربڑاسانحہ ہونے کے باوجود متعلقہ وزیرریلوے اوراعلیٰ حکام کوسزانہ ملی تویہ اس سے بھی بڑاسانحہ اورالمیہ ہوگا ۔اس سانحہ میں ملوث عناصر کیلئے سخت سزا دوسرے اداروں کے حکام کیلئے وارننگ ہوگی۔انہوں نے کہا کہ حکمران دن رات آئینی مدت پوری کرنے کی دہائی تو دیتے ہیں مگرعوام کو ڈیلیور نہیں کرتے ۔ حادثات کاانتظارکرنے کی بجائے خامیوں اورنقائص کی بروقت نشاندہی جبکہ ان کی فوری درستگی اشدضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :