چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی و اسسٹنٹ کمشنر وڈھ کا بازار کا اچانک دورہ ، قیمتیں چیک کیں

مختلف دکانداروں، سبزی فروشوں، قصابوں کو سرکاری نر خ نامہ آویزاں نہ کرنے، گرانفروشی پر ہزاروں روپے جرمانہ کیا گیا

جمعہ 3 جولائی 2015 17:40

وڈھ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء)پرائس کنٹرول کمیٹی کے چیئرمین و اسسٹنٹ کمشنر وڈھ عبدالقدوس اچکزئی نیگزشتہ روز وڈھ بازار کا اچانک خفیہ دورہ کیااس موقع پر انہوں نے مختلف دکانداروں ، سبزی فروشوں اور قصابوں کو سرکاری نرخ نامہ دکانوں میں آویزاں نہ کرنے اور گرانفروشی کرنے پر ہزاروں روپے نقد جرمانہ کرکے اورسرکاری نرخ نامے پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کو جیل بھیجنے کی وارننگ دی۔

اس موقع پرپرائس کنٹرول کمیٹی کے ممبران چیف آفیسر عبدالمجید میروانی سمیت دیگر موجود تھے اورپرائس کنٹرول کمیٹی کے چیئرمین نے وڈھ پریس کلب کے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پورے بازار میں سرکاری نرخ نامہ لگایا گیا ہے اور تمام تاجر سرکاری نرخ نامہ کے پابند ہیں اگر کسی دکاندار نے خلاف ورزی کی تو ان کے خلاف قانونی کاروائی ہوگی جس کے تحت انہیں جیل اور بھاری جرمانہ بھی عائد ہوسکتی ہے اس جرم کی پاداش میں مذکورہ دکاندار کو جیل کی ہوا کھانی پڑیگی۔

(جاری ہے)

چیئر مین نے کہا کہ بازار میں ایک خفیہ ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو کہ بازار کے اندار گرانفروشوں پر نظر رکھے گی اور ان کے خلا ف روزانہ رپورٹ بھیجے گی ، اور میں کسی بھی وقت اچانک وڈ ھ مارکیٹ کا دورہ کرونگا اور از خود تمام بازار کو پھر سے چیک کرونگا اگر کسی بھی طریقے سے ہمیں کوئی شکایت موصول ہوئی تو ہم اس کو ڈائریکٹ جیل بھیج دیں گے اس کے علاوہ انہوں نے سبزی منڈ ی گلے سڑے فروٹ ، کجھور اور سبزیوں کو پھینکنے کی ہدایت دی ۔

سرکاری ریٹ لسٹ آویزان نہ کرنے اور گرانفروشی کرنے پر جیل بھیج دینگے انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کم از کم مقدس مہینے کا خیال رکھیں اور ہم مسلمان ہوتے ہوئے بھی اپنے مسلمان بھائیوں پر گرانفروشی کرکے ظلم کررہے ہیں انہوں نے پرائس کنٹرول کمیٹی کو ہدایت دی کہ وہ روزانہ وڈھ بازار کا دورہ کر کے ناجائز منافع خور دکانداروں کے خلاف کاروائی کریں ۔ عوامی حلقوں کی جانب سے پرائس کنٹرول کمیٹی کے چیئر مین کی جانب سے وڈھ بازار کا دورہ کرنے اور منافع خوروں کے خلاف کاروائی کرنے کا خیر مقدم کیا۔چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی اسسٹنٹ کمشنر وڈھ عبدالقدوس اچکزئی نے کہاکہ عوام کیلئے دن ہو یا کہ رات ہو ہمارے دروازے ہر وقت کھلے ہیں چاہے کوئی بھی معاملہ ہو۔