سندھ ہائیکورٹ ،سابق وزیرپیر مظہر کی عبوری ضمانت میں 6اگست تک توسیع

جمعہ 3 جولائی 2015 17:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) سندھ ہائیکورٹ نے محکمہ تعلیم میں جعلی بھرتیوں اور بدعنوانی کے الزامات میں سابق سینئر صوبائی وزیر پیرمظہرالحق کی عبوری ضمانت میں 6 اگست تک کی توسیع کردی۔

(جاری ہے)

پیر مظہر الحق کیخلاف محکمہ تعلیم میں جعلی بھرتیوں اور بدعنوانی کے الزامات کے کیس کی سماعت ہوئی ۔ عدالت نے پیر مظہر الحق کی عبوری ضمانت میں 6اگست تک توسیع کردی ۔ نیب کا موقف تھا کہ پیرمظہرالحق کیخلاف جاری تحقیقات اب تک مکمل نہیں ہوئی۔ نیب کی جانب سے پیرمظہرالحق کیخلاف محکمہ تعلیم میں جعلی بھرتیوں اور بدعنوانی کے الزامات کی تحقیقات جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :