جامعہ کراچی: ایوننگ پروگرام میں داخلوں کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

جمعہ 3 جولائی 2015 17:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء)جامعہ کراچی کے ڈائریکٹرایڈمیشن پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے اعلامیے کے مطابق ایوننگ پروگرام میں ماسٹراور ڈپلومہ پروگرام (2015-16 ء ) میں داخلوں کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 10 جولائی 2015 ء تک توسیع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

داخلہ فارم صبح 8:30 تادوپہر2:00بجے تک سلور جوبلی گیٹ جامعہ کراچی پرواقع یوبی ایل بینک کاؤنٹر سے1200=/ روپے کے عوض حاصل وجمع کرائے جاسکتے ہیں ۔