سپرپاوربننے کا خواب دیکھنے والے بھارت کی نااہلی کا بھانڈا خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے سابق چیف نے پھوڑ دیا

1999 میں بھارتی طیارہ حکام کی نااہلی کی وجہ سے اغواء ہوا، حکام گھبراہٹ کا شکار ہوگئے ، کوئی بھی طیارے کے بارے میں فیصلہ کرنے پر تیار نہیں تھا،بھارت نے طیارے کے 155 مسافروں کی رہائی کے بدلے3 دہشت گردوں کو رہا کرنے پرآمادگی ظاہرکی تھی،بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے سابق چیف اے ایس دلت کا انکشاف

جمعہ 3 جولائی 2015 18:07

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) سپرپاوربننے کا خواب دیکھنے والے بھارت کی نااہلی کا بھانڈا بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے سابق چیف نے پھوڑ دیا اے ایس دِلَت کا کہنا ہے کہ 1999 میں بھارتی طیارہ حکام کی نااہلی کی وجہ سے اغواء ہوا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی خفیہ ایجنسی ’’را ‘‘کے سابق چیف اے ایس دلت کا کہنا تھا کہ امرتسر ائیرپورٹ پر اترنے والے طیارے کو اغواء سے بچانے کے لئے کرائسس مینجمنٹ گروپ مکمل طور پر ناکام رہا۔

انھوں نے کہا کہ بھارتی حکام گھبراہٹ کا شکار ہوگئے اور کوئی بھی طیارے کے بارے میں فیصلہ کرنے پر تیار نہیں تھا، بھارتی حکام کی نااہلی کے باعث ہائی جیکرزطیارے کوآرام سے قندھار لے جانے میں کامیاب ہوگئے۔دلت نے یہ انکشاف بھی کیا کہ بھارت نے طیارے کے 155 مسافروں کی رہائی کے بدلے3 دہشت گردوں کو رہا کرنے پرآمادگی ظاہرکی تھی۔

متعلقہ عنوان :