دنیا کی سب سے بڑی افطاری خانہ کعبہ میں ہوتی ہے،تحقیق

خانہ کعبہ میں افطاری کیلئے بچھائے جانے والے دسترخوان کی لمبائی 12کلومیٹرہوتی ہے،افطاری کا دستر خوان خانہ کعبہ میں طواف کی جگہ بچھایا جاتا ہے، اس پر روزانہ 12 لاکھ روزے دار افطاری کرتے ہیں

جمعہ 3 جولائی 2015 18:10

دنیا کی سب سے بڑی افطاری خانہ کعبہ میں ہوتی ہے،تحقیق

مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) رمضان المبارک کے مہینے میں روزانہ روزہ کھولنے کیلئے گھروں کے علاوہ مساجد میں بھی اہتمام کیا جاتا ہے لیکن تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی افطاری خانہ کعبہ میں ہوتی ہے، خانہ کعبہ میں افطاری کیلئے بچھائے جانے والے دسترخوان کی لمبائی 12 کلومیٹرہوتی ہے۔

(جاری ہے)

افطاری کا دستر خوان خانہ کعبہ میں طواف کی جگہ بچھایا جاتا ہے، اس پر روزانہ12 لاکھ روزے دار افطاری کرتے ہیں، یومیہ افطاری پر 10 لاکھ سعودی ریال کا خرچ آتا ہے جبکہ افطاری کے دوران روزہ داروں کو روزانہ 20 لاکھ آب زم زم کی بوتلیں بھی فراہم کی جاتی ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ جوس، دودھ اور کیک سے بھی تواضع کی جاتی ہے۔دنیا کی اس سب سے بڑی افطاری کا دورانیہ صرف 10منٹ ہوتا ہے، 10 منٹ بعد دستر خوان سمیٹ لیا جاتا ہے اور فرش دھویا جاتا ہے کیونکہ10 منٹ بعد یہاں نمازِ مغرب پڑھائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :