مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ،3 کشمیری نوجوان شہید

حریت رہنما سید علی گیلانی سمیت متعدد رہنماگرفتار،سیکڑوں کشمیری سڑکوں پر نکل آئے، بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج

جمعہ 3 جولائی 2015 18:10

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ،3 کشمیری نوجوان شہید

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی کے اڑی سیکٹر میں فائرنگ کرکے تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ۔عالمی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی فوج نے اڑی سیکٹر میں نہتے کشمیری نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور انہیں فائرنگ کرکے شہید کردیا ہے۔ یہ ہی نہیں بھارتی فوج کشمیریوں کے حق کی آواز کو دبانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈوں کا استعمال کررہی ہے۔ قابض انتظامیہ نے حریت رہنما سید علی گیلانی سمیت متعدد رہنماؤں کو ریلی میں شرکت روکنے کے لئے گرفتار کرلیا ہے۔ حریت رہنماؤں کی گرفتاری کے خلاف سیکڑوں کشمیری سڑکوں پر نکل آئے اور بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کیا۔