جنوبی کوریا، کیمیکل پلانٹ میں دھماکے سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہو گئی،2 افراد لاپتہ

جمعہ 3 جولائی 2015 18:12

سیؤل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء)جنوبی کوریاکے جنوب مشرقی شہر کے کیمیکل پلانٹ میں دھماکے میں6 افراد ہلاک جبکہ2 لاپتہ ہو گئے۔عالمی میڈیا کے مطابق دھماکہ جنوبی کوریا کے سب سے بڑے شہر سیؤل میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

فیکٹری حکام کے مطابق دھماکہ پلاسٹک بنانے والے پلانٹ میں ہوا،دھماکہ ویلڈنگ کے دوران ہوا۔پلانٹ میں پولی وینائیل کلورائیڈ بنتا ہے،جو پلاسٹک کی اشیا بنانے میں کام آتا ہے،دھماکے میں 6 افراد جان کی بازی ہار گے،جبکہ 2 افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔