امریکا میں یوم آزادی منانے کی تیاریاں زوروشور سے جاری، دہشتگردی کے کسی حملے کا کوئی خطرہ نہیں، وائٹ ہاؤس

جمعہ 3 جولائی 2015 18:13

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) امریکا میں یوم آزادی منانے کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں جبکہ وائٹ ہاؤس کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اس بار یوم آزادی کے موقع پر دہشتگردی کے کسی حملے کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ارنسٹ نے کہا ہے کہ اختتام ہفتہ یوم آزادی کے موقع پر دریائے چارلس کے کنارے آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا جائیگا جس کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا اس موقع پر دہشت گردی کا بھی خطرہ نہیں ہے تاہم کسی کی طرف سے انفرادی طور پر دہشت گردی کی کسی کارروائی کا امکان ہمیشہ موجود رہتا ہے جسے سوشل میڈیا پر بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے۔دریا کے کنارے آتش بازی کے منتظم فل گروسی کا کہنا ہے کہ آتشبازی کمپیوٹرائزڈ ہو گی اور انہیں اس بات کا بخوبی پتہ ہے کہ کس آتشبازی کی آواز کیا ہو گی اور اس کا خول کہاں جا کر گرے گا۔ گروسی کا کہنا تھا آتشبازی کے بارے میں ہمیشہ ہی خدشات ہوتے ہیں لیکن ان کا طریقہ کار تبدیل نہیں ہوتا۔