وزارت داخلہ کی الیکشن کمیشن سے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کی تاریخ میں توسیع کی درخواست، الیکشن کمیشن کاانکار
25جولائی تک قانون سازی ممکن نہیں،اس کے بغیر انتخابات غیر قانونی ہونگے،وزارت داخلہ کے حکام کا ای سی پی کے اجلاس میں موقف انتخابات کے انعقاد کی تاریخ صرف سپریم کورٹ ہی بڑھا سکتی ہے، الیکشن کمیشن کاجواب
جمعہ 3 جولائی 2015 18:16
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) وزارت داخلہ نے الیکشن کمیشن سے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ 25جولائی سے آگے بڑھانے کی درخواست کر دی اور موقف اختیارکیاکہ25جولائی تک قانون سازی ممکن نہیں، قانون سازی کے بغیر انتخابات غیر قانونی ہوں گے جبکہ الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ کا یہ عذر مستردکرتے ہوئے کہاکہبلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی تاریخ صرف سپریم کورٹ ہی آگے بڑھا سکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق جمعہ کو چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا خان کی زیر صدارت اجلاس میں وزارت داخلہ کی جانب سے کمیشن سے درخواست کی گئی کہ وفاقی دار الحکومت میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ آگے بڑھائی جائے،25 جولائی تک بلدیاتی انتخابات کا قانون سینیٹ سے منظور کرانا ممکن دیکھائی نہیں دے رہا۔(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ کو آگاہ کیا کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی تاریخ صرف سپریم کورٹ ہی آگے بڑھا سکتی ہے، جس پر وزارت داخلہ نے کمیشن سے کہا کہ وہ تاریخ آگے بڑھانے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرے تاہم کمیشن نے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے سے معذرت کرلی۔
ذرائع کے مطابق کمیشن نے ارکان نے کہا کہ ای سی پی نے کے پی کے بلدیاتی الیکشن میں بد انتظامی سے سبق سیکھ لیااب سیکیورٹی کے معاملات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، کمیشن نے متعلقہ حکام کو سیکیورٹی کا جامع پلان پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ آئی جی پنجاب طاہر عالم نے تجویز دی کہ پنجاب کے علاوہ اے جے کے پولیس اور ایف سی کی خدمات لی جائیں، طاہر عالم نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کی تعداد 10ہزار ہے انہیں انتخابات کے انعقاد اور امن و امان کے علاوہ سیکیورٹی کیلئے مزید نفری فراہم کی جائے تا کہ ہر پولنگ سٹیشن کی عمارت پر سینئر پولیس آفیسر نفری کے ساتھ تعینات کیا جا سکے، آئی جی نے کہا کہ سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں و افسران کے پاس جدید مواصلاتی نظام موجود ہو گا۔مزید اہم خبریں
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.