جمرود،بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش نا کام

جمعہ 3 جولائی 2015 18:25

جمرود(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں پولیٹیکل انتظامیہ نے خچروں کے ذریعے بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔پولیٹیکل تحصیلدار نیک محمد کے مطابق انہیں خفیہ اطلاع ملی تھی کہ سمگلر رات کے اندھیرے میں کسی بھی وقت منشیات کی بھاری کھیپ خچروں کے ذریعے جمرود سمگل کرنے والے ہیں جس کے بعد اسے ملک کے بندوبستی علاقوں میں سمگل کیا جائے گا ۔

اس اطلاع پر انہوں نے خاصہ دار فورس کی ایک چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی اور جمرود کے دور افتادہ دشوار گزارپہاڑی علاقہ تودہ میلہ کے مقام پر داخلی راستے کی ناکہ بندی کر دی۔انہوں نے بتایا کہ اس دوران ان کی ٹیم کی خچروں پر سوار سمگلروں کے ساتھ امنا سامنا ہوا جس کے بعد سمگلروں نے ان کی ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی اوران کی ٹیم سمگلروں کے ساتھ دو گھنٹے کے فائرنگ کے تبادلے کے بعد خچروں کو قبضے میں لینے میں کامیاب ہوگئے تاہم سمگلر رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

تحصیلدار نیک محمد نے بتایا کہ خچروں کی تلاشی لی گئی تو ان پر 489کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کا چرس لدا ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تفتیش ہو رہی ہے اور سمگلروں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :