ساہیوال، شرابی کی فائر نگ سے چھابڑی والا گولیاں لگنے سے شدید زخمی

جمعہ 3 جولائی 2015 18:25

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) بابے والا چوک ساہیوال ساہیوال میں شرابی کی فائر نگ سے ایک چھابڑی والا بلال احمد گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گیا ،پستول صاف کرتے ہوئے گولی چل جا نے سے نوجوان اظہر شاہ شدید زخمی دونوں زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال ساہیوال داخل کرا دیا ہے بے والا چوک میں چھابڑی والا با اپنے گھر کے باہر کھڑا تھا ایک شرابی حامد نامی نے فائرنگ کر دی پولیس سٹی نے ملزم حامد کو گرفتار کر لیاہے۔

(جاری ہے)

چک 9/188ایل کے ضیاء اﷲ شاہ کا بیٹا اظہر علی باپ کا پستول صاف کر تے ہو ئے گولی چل جا نے سے شدید زخمی ہو گیا پولیس تھانہ سٹی اور تھانہ ہڑپہ نے دونوں واقعات کی تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :