نارنگ منڈی ،گرمی کے باعث ایک شخص جاں بحق ،متعدد بیہوش

جمعہ 3 جولائی 2015 18:29

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) نارنگ منڈی وگردونواح میں قیامت خیزگرمی کے باعث ایک شخص اﷲ رکھاجاں بحق اورمتعدد بیہوش ہو گئے جبکہ جمعہ کے روزبجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ سے مساجداورگھروں میں روزہ دار پانی نہ ہونے سے پریشان رہے ہزاروں روزہ دارنماز جمعہ بھی ادانہ کرسکے علماء اکرام نے جمعہ کے خطبات میں لوڈشیڈنگ کی شدیدمذمت کی روزہ داروضو کیلئے پانی کوترستے رہے اور طویل لوڈشیڈنگ نے عوام کوبے حال کردیاشہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جمعہ کے روز لوڈشیڈنگ نہ کی جائے تاکہ لوگ جمعہ کی تیاری کرسکے ۔

متعلقہ عنوان :