پرائیوٹ عازمین حج کو سہولیات فراہم نہ کرنیوالے حج گروپ آرگنائزر کیخلاف کارروائی ہو گی، وزارت مذہبی امور
جمعہ 3 جولائی 2015 18:47
اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) وزارت مذہبی امور نے متنبہ کیا ہے کہ اگر کسی حج گروپ آرگنائزر نے حجاز مقدس میں پرائیویٹ عازمین حج کو معاہدہ کے مطابق سہولیات فراہم نہ کیں تو اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع نے ”اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء“ کو بتایا کہ وزارت مذہبی امور حج آپریشن کے دوران ہر حج گروپ آرگنائزر کی سرگرمیوں کی سختی سے مانیٹرنگ کرے گی۔
کسی کے خلاف بھی شکایت موصول ہوئی اور وہ تحقیقات کے بعد قصور وار ثابت ہوا تو جرمانہ کی سزا کے ساتھ ساتھ اسے بلیک لسٹ کر دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ہر حج گروپ آرگنائزر پر لازم ہے کہ وہ اپنے عازمین حج کو سعودی عرب میں مفت کھانا فراہم کرے۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ رواں سال ایک لاکھ 43 ہزار 384 خوش نصیب پاکستانی پرائیویٹ اور سرکاری اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے۔
وزارت مذہبی امور، پرائیویٹ حج گروپ آرگنائزرز کے پیکیجز کا جائزہ لے رہی ہے۔ سرکاری اسکیم کے مقابلے میں پرائیویٹ حج گروپ آرگنائزرز کے حج پیکیجز بہت زیادہ ہیں کیونکہ سرکاری اسکیم کا پیکیج 2 لاکھ 80 ہزار جبکہ پرائیویٹ اسکیم کا کم سے کم پیکیج 5 لاکھ سے شروع ہو کر 14 لاکھ تک پہنچ گیا ہے جو کہ عام آدمی کی استعداد سے باہر ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.