کوئٹہ میں یتیم بچوں کی کفالت کیلئے 2 ایکڑ رقبہ پر 4 کروڑ روپے کے لاگت سے جدید سہولیات سے آراستہ الخدمت آغوش سینٹر کا قیام امن میں لایا جا رہا ہے، الخدمت فاؤنڈیشن بلوچستان کے صدر حاجی محمد عاصم سنجرانی کی ”اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء“ سے گفتگو

جمعہ 3 جولائی 2015 18:47

کوئٹہ۔ 03جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) الخدمت فاؤنڈیشن بلوچستان کے صدر حاجی محمد عاصم سنجرانی نے کہا ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن ملک بھر میں اس وقت چار ہزار یتیم بچوں کی کفالت کرکے انہیں خوراک تعلیم اور رہائش کی سہولیات فراہم کر رہا ہے ، جسے موجودہ سال دس ہزار تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہیں۔ جمعہ کو عالمی یوم یتامیٰ کے موقع پر ”اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

03 جولائی۔2015ء “ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یتیم بچوں کی کفالت کسی ایک فرد یا ادارے کی زمہ داری نہیں بلکہ معاشرے اور قوم کی اجتماعی زمہ داری ہے، الخدمت فاؤنڈیشن 15 رمضان المبارک کو ملک بھر میں یتیموں سے اظہار یکجہتی کے طور پر منا رہی ہے، الخدمت فاؤنڈیشن نے یتیم بچوں کی کفالت کیلئے پاکستان کے نامور غیر سرکاری تنظیموں کے ساتھ ملکر پاکستان آرفن کیئر فورم کا قیام امن میں لایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

حاجی محمد عاصم سنجرانی نے کہا کہ کوئٹہ میں یتیم بچوں کی کفالت کیلئے 2 ایکڑ رقبے پر 4 کروڑ روپے کے لاگت سے جدید سہولیات سے آراستہ الخدمت آغوش سینٹر کا قیام امن میں لایا جا رہا ہے انہوں نے مخیر حضرات اور تاجروں سے اپیل کی کہ وہ الخدمت فاؤنڈیشن کے ساتھ ملکر لاکھوں غیر محفوظ یتیم بچوں کو ایک بہتر اور محفوظ ماحول فراہم کرنے کیلئے عملی تعاون کریں تاکہ وہ یتیم بچے جو ہماری محبت اور توجہ کے منتظر ہے ان کی زندگیاں بہتر تعلیم اور مستقبل ہماری وجہ سے محفوظ ہوسکے۔