کوئٹہ اور ژوب میں پاکستان بیت المال کے سویٹس ہومز میں سینکڑوں یتیم بچوں کو تعلیم، خوراک، رہائش

کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہے، چیئرمین بیت المال بلوچستان میر عطاء اللہ محمد زئی کی صحافیوں سے گفتگو

جمعہ 3 جولائی 2015 18:49

کوئٹہ۔ 03 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) چیئرمین بیت المال بلوچستان میر عطاء اللہ محمد زئی نے کہا ہے کہ کوئٹہ اور ژوب میں پاکستان بیت المال کے سویٹس ہومز میں سینکڑوں یتیم بچوں کو تعلیم، خوراک، رہائش کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہے، وفاقی حکومت یتیم بچوں کے کفالت کیلئے خصوصی دلچسپی لے رہی ہے، موجودہ مالی سال کے دوران تربت اور چمن میں یتیم بچوں کے لیئے سویٹس ہومز کے قیام کیلئے پاکستان بیت المال کو سفارشات بھجوادی ہے۔

یتیموں کے عالمی دن کے موقع پر ریلوے ہاؤسنگ سوسائٹی میں قائم سویٹس ہوم کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے پاکستان بیت المال کے فنڈز میں 100% اضافہ کرکے احسن اقدام اٹھایا ہے جس کے غریبوں بے سہارا اور یتیموں پر خصوصی اثرات مرتب ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں غریب اور نادار لوگوں کو ریلیف دینے کیلئے 10لاکھ رمضان راشن پیکج کا تجویز اسلام آباد بجھوادیا ہے جس کے منظوری کے بعد غریب اور نادار لوگوں کو آٹا، گھی، چینی، چاول اور دیگر اشیا خوردونوش کا رمضان پیکیج دیں گے۔

انہوں نے چیمبر آف کامرس اور انجمن تاجران کے عہدیداروں سے اپیل کی کہ وہ پاکستان بیت المال کے منصوبوں کیلئے ہمارے ساتھ تعاون کریں۔