یونس خان کسی ایک ٹیم کے خلاف زیادہ ٹیسٹ کھیلنے والے ملکی پلیئر بن گئے

جمعہ 3 جولائی 2015 18:54

یونس خان کسی ایک ٹیم کے خلاف زیادہ ٹیسٹ کھیلنے والے ملکی پلیئر بن گئے

پالے کیلی ۔ 3 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) ویٹرن بلے باز یونس خان کسی ایک ٹیم کے خلاف زیادہ ٹیسٹ کھیلنے والے پاکستانی پلیئر بن گئے۔ خان نے سری لنکا کے خلاف آخری ٹیسٹ میں شرکت کر کے جاوید میانداد کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔ جاوید میانداد کو بھارت کے خلاف 28 ٹیسٹ کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو پالے کیلی میں شروع ہونے والا سیریز کا تیسر اور آخری ٹیسٹ میچ یونس خان کا سری لنکا کے خلاف مجموعی طور پر 29 واں ٹیسٹ ہے اور اس کے ساتھ ہی وہ کسی ایک ٹیم کے خلاف زیادہ ٹیسٹ میچز کھیلنے والے پاکستانی کرکٹر بھی بن گئے ہیں۔

اس سے قبل پاکستان کی طرف سے کسی ایک ٹیم کے خلاف زیادہ ٹیسٹ کھیلنے کا اعزاز جاوید میانداد کو حاصل تھا، انہوں نے بھارت کے خلاف 28 ٹیسٹ کھیل رکھے تھے۔