ٹور ٹی 20، جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش بورڈ الیون کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا

جمعہ 3 جولائی 2015 18:56

ٹور ٹی 20، جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش بورڈ الیون کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا

فتح اللہ ۔3 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) جنوبی افریقہ نے ٹور ٹی 20 میچ میں بنگلہ دیش بورڈ الیون کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے ہرا دیا۔ فاتح ٹیم نے 100 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز فتح اللہ میں کھیلے گئے وارم اپ ٹی 20 میچ میں بنگلہ دیش بورڈ الیون کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 18 اوورز میں 99 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

کپتان امرالقیس 29 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ ڈیوڈ ویزے نے تین جبکہ کائل ایبٹ اور فنگیسو نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں جنوبی افریقہ نے ہدف بآسانی 12 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ کوئنٹن ڈی کاک 35 اور اے بی ڈی ولیئرز 25 رنز بناکر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔ ڈیوڈ ملر 20 اور جے پی ڈومنی 17 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

متعلقہ عنوان :