بفہ کے رہائشی خالد نے خودکشی نہیں کی، نوجوان کو قتل کیا گیا ہے‘ پوسٹ مارٹم رپورٹ

جمعہ 3 جولائی 2015 18:57

مانسہرہ۔ 3 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) بفہ کے رہائشی خالد کی خودکشی کا ڈراپ سین ہو گیا، پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق نوجوان نے خودکشی نہیں کی بلکہ اسے قتل کیا گیا ہے، مقتول کی والدہ کی رپورٹ پر تھانہ بفہ نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل بفہ کے رہائشی نوجوان خالد کی نعش گھر میں پڑی ملی تھی جس کو خود کشی کا رنگ دیا گیا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق نوجوان خالد کو قتل کیا گیا ہے۔ مقتول کی والدہ میراج بی بی کی رپورٹ پر تھانہ بفہ نے نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :