شیروان پولیس نے بانڈی پھلاں کے نوجوان کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا

جمعہ 3 جولائی 2015 18:57

ایبٹ آباد۔ 3 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) شیروان پولیس نے نوجوان کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا ہے، پولیس نے عدالت سے ملزم کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق شیروان پولیس کو چند روز قبل بانڈی پھلاں میں جنگل سے نوجوان اعجاز کی بوری بند نعش ملی تھی۔

(جاری ہے)

مقتول کے لواحقین کی رپورٹ پر نامزد ملزم کامران ولد ہمایون کے خلاف قتل کا مقدمہ درج ہوا۔ شیروان پولیس نے بانڈی پھلاں میں چھاپہ کے دوران قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے ملزم کو علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے ملزم کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالہ کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :