سماجی شخصیت حاجی جہانگیر مغل کی طرف سے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی اور دیگر کے اعزاز میں افطار پارٹی کا اہتمام

جمعہ 3 جولائی 2015 19:02

اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) یونین کونسل بھڈانہ کی معروف سماجی شخصیت حاجی جہانگیر مغل اور حاجی اکسیر مغل کی طرف سے افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی، ممبرقومی اسمبلی ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، ملک ابرار احمد، سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین، پاکستان سویٹ ہومز کے سرپرست اعلیٰ زمرد خان، سردار رضوان صادق، راشد حفیظ ایم پی اے، سید انتخاب حسین شاہ ایڈووکیٹ، ملک مبشر سلیم، سردار محمد اسلم، ملک رضوان سمیت علاقہ کی سیاسی و سماجی شخصیات و سول سوسائٹی نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی اور سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے افطار ڈنر کے انعقاد پر جہانگیر مغل اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ عنوان :