تیسرا نیا ناظم آباد رمضان کپ کرکٹ مصباح کی آل راوٴنڈ کارکردگی، عمر سی سی کی مسلسل دوسری کامیابی

جمعہ 3 جولائی 2015 19:05

تیسرا نیا ناظم آباد رمضان کپ کرکٹ مصباح کی آل راوٴنڈ کارکردگی، عمر ..

کراچی ۔ 3 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) آل راؤنڈر مصباح خان نے پہلے 15 قیمتی رنز بعد ازاں 12 رنز پر 3 وکٹوں کی بدولت عمر سی سی نے ریوو موبائل کو سسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی۔ تیسرا نیا ناظم آباد رمضان کپ کرکٹ فیسٹیول میں ریوو موبائلز کی تین میچوں میں پہلی شکست ہوئی۔ مہمان خصوصی مینجر عمر کرکٹ کلب اعظم خان نے مصباح خان کو مین آف دی کیش ایوارڈ دیا۔

لوائی کرکٹ اسٹیڈیم پر گروپ ”اے“ میں عمر سی سی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 120 رنز تمام وکٹوں پر جوڑے۔ فضل سبحان نے 22 رنز ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے بنائے۔ مصباح خان نے 15 اور عمر صدیق نے 14 رنز اسکور کئے۔

(جاری ہے)

زاہد منصور نے 20 رنز پر 3 جبکہ سمیع الله نے 33 رنز پر 2 کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا۔ جوابی بیٹنگ میں ریوو موبائلز مقررہ اوورز میں 119 رنز 9 وکٹوں پر بنا سکی۔

علی وقاص نے 26 اور نوید ملک نے 25 رنز کی عمدہ باری کھیلی جبکہ ایاز تصور نے 13 رنز اسکور کئے۔ مصباح خان نے 12 رنز پر 3 حریف بلے بازوں کو پویلین کا راستہ دکھایا۔ ظفر گوہر کے ہاتھ 30 رنز پر 2 وکٹ لگیں۔ گروپ ”اے“ کا فیصلہ کن میچ کاف انجینئرنگ اور عمر سی سی کے مابین کھیلا جائے گا اس مقابلے کے نتیجہ سے گروپ ونر اور گروپ رنر کا فیصلہ ہو گا۔

متعلقہ عنوان :