حضرت امام حسن کا یوم ِولادت عقیدت احترام سے منایا گیا

جمعہ 3 جولائی 2015 19:10

سرگودھا۔3جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء)حضرت امام حسن کا یوم ِولادت جمعہ کو 15 رمضان المبارک کو ملک بھر میں عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں جمعة المبارک کے خطبات میں علمائے کرام نے حضرت امام حسن کی شہادت اور شہدائے کر بلا پر روشنی ڈالی۔ اس سلسلہ میں خصوصی محافل کا بھی انعقاد کیا گیا تھا۔ جبکہ امام بارگاہوں میں یوم ِولادت امام حسن کے سلسلہ میں محافل ہوئیں۔اس دوران مساجد اور امام بارگاہوں میں سکیورٹی کے خصوصی اور فول پروف انتظامات کئے گئے تھے۔