اورنج لائن ٹرین عام آدمی کیلئے آسانیاں فراہم کرے گی‘ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن
بجٹ کی کل رقم کا 27فیصد 310ارب 20کروڑ روپے تعلیم کے شعبہ کیلئے مختص کیا ‘ صوبائی وزیر
جمعہ 3 جولائی 2015 19:51
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے میٹرو بس پراجیکٹس شروع کرکے آرام دہ سفر کو فروغ دیا ہے اور اس طرح عام آدمی کو سفر کی معیاری سہولت فراہم کرکے صاحب ثروت افراد اور عام آدمی کے فرق کو ختم کردیا ہے، اورنج لائن ٹرین عام آدمی کیلئے مزید آسانیاں فراہم کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے شہریوں کو بھی جدید سہولیات فراہم کی جارہی ہے اورملتان میٹرو پراجیکٹ، صاف پانی کے پراجیکٹ ، فارم ٹو مارکیٹ روڈز اور قائداعظم سولر پارک سمیت دیگر منصوبوں سے جنوبی پنجاب کے عوام کی تقدیر بدل جائے گی۔ان خیالات کا اظہار مختلف وفود سے کرتے ہوئے کیا۔مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہاکہ توانائی کے منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے زیادہ سے زیادہ فنڈز مختص کرکے وزیراعلیٰ نے اندھیروں سے روشنی تک کا سفر تیز کر دیا ہے اور 150ارب روپے کھیت تا منڈی سڑکوں کیلئے فراہم کرنے سے پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے منصوبے سے زرعی انقلاب برپا ہوگا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.