کراچی، انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس اہلکار کو قتل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزائے موت سنادی

جمعہ 3 جولائی 2015 19:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پولیس اہلکار کو قتل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزائے موت سنادی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزم نواز کو یکم اپریل 2014 کو تھانہ شرافی گوٹھ میں سب انسپکٹر اسحاق کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا ملزم پر جرم ثابت ہونے کے بعد عدالت نے غیر قانونی اسلحہ اور دیگر الزامات میں بھی ملزم کو19 سال قید اور دولاکھ روپے جرمانے کی سزاسنائی ہے ۔

متعلقہ عنوان :