سندھ ہائیکورٹ نے بلدیاتی حلقہ بندیوں سے متعلق درخواست پر وزیر اعلیٰ سندھ ،اسپیکر سندھ اسمبلی اور دیگو کو نوٹس جاری کردیئے

جمعہ 3 جولائی 2015 19:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) سندھ ہائیکورٹ نے بلدیاتی حلقہ بندیوں سے متعلق درخواست پر وزیر اعلیٰ سندھ ،اسپیکر سندھ اسمبلی اور دیگو کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ میں ظفر علی شاہ کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی کہ نوشہرو فیروز میں بلدیاتی حلقہ بندیاں کی گئی تھیں جسے سندھ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ نے 2013میں غیر قانونی قرار دیا تھا اس کے باوجود8 مئی 2015 کو حکومت سندھ نے ایک بل پاس کیا اور اس کے زریعے نوشہرو کی پانچ تحصیلوں میں پھرمن مانی حلقہ بندیاں کردیں جو کہ توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس عقیل احمد عباسی کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے کی عدالت نے درخواست میں فریق بنائے گئے وزیرا علیٰ سندھ،اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی صوبائی وزیر بلدیات شرجیل انعام میمن ،چیف سیکریٹری اور دیگر کو 15جولائی تک نوٹس جاری کرتے ہوئے نوٹس جاری کردیئے ۔