کمشنر ز اور ڈپٹی کمشنرز بلدیا تی ادا رو ں کے کا مو ں کی ما نیٹرنگ ،رہنما ئی اور مدد کریں ،صدیق میمن

آبی گذ ر گا ہو ں اور نا لو ں کی صفا ئی کے لئے فو ر ی اقدا ما ت عمل میں لا ئے جا ئیں ،چیف سیکریٹری سندھ کی ہدایت

جمعہ 3 جولائی 2015 19:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء)چیف سیکریٹری سندھ محمد صدیق میمن نے صو با ئی سیکریٹری بلدیا ت اور میٹرو پولیٹن /میو نسپل کا رپریشنو ں کے ایڈمنسٹریٹر ز کو ہدا یت کی ہے کہ وہ مو سم بر سا ت کے پیش نظر تما م بر سا تی نالوں ،آبی گذ ر گا ہو ں کی صفا ئی عمل میں لا ئیں اور سیوریج سسٹم کی خرا بیا ں دور کرا ئیں نیز فرا ہمی آب کا انتظا م بھی بہتر بنا ئیں ۔

انہو ں کمشنر زاور ڈپٹی کمشنرز کو بھی ہدا یت کی ہے کہ وہ بلدیا تی ادا رو ں کے کا مو ں کی ما نیٹرنگ کریں اور ان کی رہنما ئی اور تعا ون بھی عمل میں لا ئیں ۔محمد صدیق میمن نے رمضا ن المبا ر ک کے تنا ظر میں مسجدوں ،اما م با ر گا ہو ں ،عید گا ہو ں ،ہسپتا لو ں اور عوا می نو عیت کے دیگر مقا ما ت کی خصو صی صفا ئی کے لئے فو ر ی اقدا ما ت کی ضرورت پر بھی زور دیا اور ٹریفک پو لیس حکا م کو ہدا یت کی ٹریفک کی روا نی اور سکو ن کے سا تھ بہا ؤ کیلئے اپنی خدما ت مہیمیز کریں اور ٹریفک جا م کے تدا رک کے لئے مو ثر حکمت عملی اختیا ر کریں ساتھ ہی بسو ں ،منی بسو ں ،ٹرکو ں اور بھا ر ی گا ڑیو ں کے ڈرا ئیورو ں کی غیر قا نو نی ڈرا ئیونگ کے خلا ف بھی اقدا ما ت عمل میں لا ئیں تا کہ مسا فرو ں کو دقت نہ ہو ۔

(جاری ہے)

دریں اثنا ء چیف سیکریٹری نے جمعہ کے رو ز اپنے دفتر میں عا م شہریو ں کی شکا یا ت سنیں اور ان کی درخواستو ں پر مو قع پر احکا ما ت جا ر ی کئے ۔انہو ں نے کرا چی وا ٹر اینڈ سیوریج بو ر ڈ کو فرا ہمی و نکا سی آب کے لئے مو ثر حکمت عملی اختیا ر کر نے پر زور دیا ہے اور 10جو لا ئی تک تما م کا مو ں کی رپو ر ٹ طلب کی ہے ۔