تحریک انصاف کی سیاست جس کا خمیر جھوٹ، تشدد اور دھوکہ دہی کی گھٹی سے بناہے ،ارکان قومی اسمبلی پیپلزپارٹی
جمعہ 3 جولائی 2015 19:59
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی اراکین قومی اسمبلی آفتاب شعبان میرانی، سردار واحد بخش بھیو،ایاز سومرو اور نذیر احمد بھگیو نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی سیاست جس کا خمیر جھوٹ، تشدد اور دھوکہ دہی کی گھٹی سے بنا اور امپائر کے زیر نگرانی جوان ہوئی اب اس کا ڈھول پھٹ چکا ہے اور انٹرا پارٹی الیکشن سے لیکر ٹریبونل کے فیصلوں کی حکم عدولی اور 35 پنکچر کے الزامات سے لے کر تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی کی معافی تک اور جہانگیر ترین کی میں نہ مانوں کی رٹ سب اس حقیقت کی عکاس ہے کہ تحریک انصاف اخلاقی انحطاط کے ساتھ سیاسی طور پر زوال پذیر ہے۔
پی پی پی میڈیا سیل سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی کی سب سے بڑی متاثرہ جماعت پی پی پی ہے لیکن جمہوریت کے تسلسل اور جمہوری اداروں کی مضبوطی کے پیش نظر پی پی پی نے چھوٹے یا بڑے پیمانے پر احتجاج کے جمہوری حق کو بھی استعمال نہیں کیا جبکہ تحریک انصاف کے سربراہ نے دھاندلی کے الزامات کی آڑ میں وزیراعظم بننے کا خواب پورا کرنے کیلئے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملہ کیا اور پولیس کو تشدد کا نشانہ بنایا لیکن پی پی پی کی اعلیٰ قیادت بالخصوص سابق صدر اور پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی سیاسی بصیرت کی وجہ سے جمہوریت ڈی ریل ہونے سے محفوظ رہی جس کا اعتراف سول سوسائٹی اور تمام سیاسی اکابرین نے بھی کیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.