ٹرین حادثہ کی تحقیقات کیلئے سات رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم قائم
فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلویز میاں محمد ارشد مشترکہ ٹیم کے سربراہ ہوں گے ٹیم کے دیگر اراکین میں فوج کے تین اورریلوے کی طرف سے تین سینئر افسران شامل
جمعہ 3 جولائی 2015 20:13
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء ) وفاقی حکومت نے ٹرین حادثہ کی تحقیقات کیلئے سات رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم قائم کر دی جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ۔ فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلویز میاں محمد ارشد مشترکہ ٹیم کے سربراہ ہوں گے ۔
(جاری ہے)
ٹیم کے دیگر اراکین میں فوج کی جانب سے میجر جنرل شہزاد سکندر، بریگیڈئیر نسیم بیگ اور کرنل محمد فہیم جبکہ ریلوے کی طرف سے ایڈیشنل جنرل منیجر مکینکل لیاقت چغتائی ،ایڈیشنل جنرل منیجر انفراسٹر اکچر ہمایوں رشید اور چیف مکینیکل انجینئر لوکو موٹیو مجید بیگ شامل ہیں۔
ریلوے ہیڈکوارٹر لاہور کی سیفٹی برانچ تحقیقاتی کام میں معاونت کرے گی۔انکوائری کمیٹی ممکنہ حد تک مختصر وقت میں اپنا کام مکمل کرے گی۔علاوہ ازیں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت اجلاس بھی ہوا جس میں اعلیٰ افسران شریک ہوئے ۔ اجلاس میں گوجرانوالہ میں ٹرین کو پیش آنے والے حادثے بارے تبادلہ خیال اور ٹریک کی بحالی کے حوالے سے جائزہ لیا گیا ۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.