کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا، کے الیکٹرک کے صارفین کو سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں پہلے ہی بہت ریلیف دیا گیا ،اس کا ٹیرف ملک بھر میں بجلی کی تقسیم کار دیگر کمپنیوں کی نسبت کم ہے، زیادہ تر صارفین کا ٹیرف 2013کے ٹیرف کی طرح رہے گا، وزارت پانی و بجلی کے ترجمان کاتردید ی بیان
جمعہ 3 جولائی 2015 20:19
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) وزارت پانی و بجلی کے ترجمان نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے کہ جن میں یہ دعویٰ کیا تھا کہ کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمتوں میں 4روپے فی یونٹ اضافہ کر دیا ہے، ترجمان نے کہا ہے کہ بعض نجی ٹی وی چینلز کی اس خبر میں کوئی صداقت نہیں کہ کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ کے الیکٹرک کا ٹیرف وہی ہے جو باقی ملک میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ کے الیکٹرک کے صارفین کو سندھ ہائی کورٹ کی طرف سے اکتوبر 2013ء سے 2014ء تک دیئے گئے حکم امتناعی کی روشنی میں پہلے ہی بہت ریلیف دیا گیا ہے اور کے الیکٹرک کا ٹیرف ملک بھر میں بجلی کی تقسیم کار دیگر کمپنیوں کی نسبت کم ہے اور یہ عدالتی حکم امتناعی کے باعث ہے۔(جاری ہے)
ترجمان نے کہا کہ نیپرا نے ٹیرف پر نظرثانی کی تھی تا کہ کے الیکٹرک کا ٹیرف ملک کے دیگر کمپنیوں کے برابر لایا جا سکے، تاہم حکومت کی طرف سے عوام پر مزید بوجھ نہیں ڈالا گیا اور کے الیکٹرک کا وہی ٹیرف ہے جو جون2014ء سے چلا آ رہا ہے تاہم اب حکم امتناعی ختم ہونے کے بعد یکم جولائی 2014ء سے کے الیکٹرک کا ٹیرف ملک کی دیگر کمپنیوں کے برابر کر دیا گیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ایک یونٹ سے لے کر 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کا ٹیرف وہی ہے جو 2013ء میں تھا۔ زیادہ تر صارفین جو 300 یونٹ کے سلیب میں آتے ہیں کا ٹیرف ملک بھر کے 2013کے ٹیرف کی طرح ہی رہے گا۔50 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کا ٹیرف 2 روپے فی یونٹ اور 100یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والے صارفین کا ٹیرف 5.79 روپے فی یونٹ ہی رہے گاجبکہ 200 سے زائد یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین پہلے کی طرح 8.11 روپے فی یونٹ ہی ادا کریں گے ۔مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.