خواتین کے بغیر ترقی ممکن نہیں، پاکستانی خواتین ہر میدان میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں، خواتین کی صلاحیتوں کومزید نکھارنے کیلئے مواقع فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے
وزیر مملکت کیڈ عثمان ابراہیم کا ہوم اکنامکس اینڈ مینجمنٹ سائنس کالج برائے خواتین کا سنگ بنیادرکھنے کی تقریب سے خطاب
جمعہ 3 جولائی 2015 20:21
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء)وزیر مملکت برائے دار الحکومتی انتظام و ترقی ڈویژن بیرسٹر عثمان ابراہیم نے کہا ہے کہ خواتین کے بغیر ترقی ممکن نہیں، پاکستانی خواتین ہر میدان میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں، یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ خواتین کو مواقع فراہم کرے تا کہ ان کی صلاحیتوں کو مزید نکھارا جائے۔ وہ جمعہ کو یہاں ایف الیون ہوم اکنامکس اینڈ مینجمنٹ سائنس کالج برائے خواتین کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔
وزیر مملکت برائے دار الحکومتی انتظام و ترقیاتی ڈویژن، بیرسٹر عثمان ابراہیم نے کہا ہے کہ خواتین ہمارے معاشرے کا اہم جز ہیں، خواتین کے بغیر ترقی کرنا ممکن نہیں، پاکستانی خواتین مردوں کے شانہ بشانہ ہر میدان میں کام کر رہی ہیں، حکومت کی بھی ذمہ داری ہے کہ ان کو مواقع فراہم کئے جائیں تا کہ ان کی صلاحیتوں میں مزید بہتری آئے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات پر خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ میں تعلیمی ادارے کا سنگ بنیاد رکھ رہا ہوں، انہوں نے وہاں پر موجود نوجوان لڑکیوں سے کہا کہ آپ آنے والی نسلوں کیلئے مشعل راہ بن جائیں۔
واضح رہے کہ یہ کالج 2016ء میں مکمل ہو گا، اس تقریب میں سیکرٹری دار الحکومتی انتظام و ترقیاتی ڈویژن اور اعلیٰ افسران کے علاوہ سینئر اساتذہ، ریٹائر پرنسپلز نے بھی شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.