پشاور ہائیکورٹ کا 358پولنگ سٹیشنوں پربلدیاتی انتخابات کیلئے دوبارہ پولنگ کے خلاف حکم امتناع ، الیکشن کمیشن سے جواب طلب

جمعہ 3 جولائی 2015 20:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء ) پشاور ہائی کورٹ نے 30مئی کے بلدیاتی انتخابات کے دوران دھاندلی و ہنگامہ آرائی سے متاثرہ 358پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کے خلاف دائر درخواست پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے 5جولائی کو صوبے بھر میں دوبارہ پولنگ روک دی اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کوچیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس مظہر عالم میانخیل اور جسٹس مسز ارشاد قیصر پرمشتمل ڈویژن بینچ نے مردان سے پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی زاہد درانی کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی درخواست گذار کے مطابق 30مئی کو صوبے بھر میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ہوا جس میں بعض پولنگ سٹیشنوں پر چھوٹے موٹے لڑائی جھگڑے ہوئے تاہم ایسے واقعات عام طور ہر انتخابات میں ہوتے ہیں ایسے واقعات کی بناء پر دوبارہ پولنگ کا فیصلہ غلط ہے عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد حکم امتناعی جاری کرکے 5جولائی کے صوبے بھر میں 358پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ روک دی اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا ۔