علمائے کرام امت کی وحدت کے لئے کردار ادا کریں، عبداللہ عبدالمحسن الترکی
بیرونی سازشوں کا مقابلہ اتحاد کی قوت سے ہی ممکن ہے ،معاشرے میں دینی اقدار کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ، مولانا محمد حنیف جالندھری سے گفتگو
جمعہ 3 جولائی 2015 20:30
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء)علمائے کرام امت کی وحدت کے لئے کردار ادا کریں ،امت مسلمہ کے موجودہ مسائل کا حل اتحاد و اتفاق اور تعلیم کے فروغ میں ہے ،مسلمانوں کے باہمی اختلافات کا فائدہ اسلام دشمن قوتیں اٹھا رہی ہیں ،جنکی سازشوں کا مقابلہ اتحاد کی قوت سے ہی ممکن ہے ،معاشرے میں دینی اقدار کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ، ان خیالات کا اظہار عالم اسلام کے عظیم رہنمااور رابطہ عالم اسلامی کے جنرل سیکرٹری عبداللہ عبدالمحسن الترکی نے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد حنیف جالندھری سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ اس وقت امت مسلمہ جن مسائل سے دوچار ہے اس کی بڑی وجہ ہمارا باہمی انتشار و افتراق ہے ،ہم نے اپنے آپ کو چھوٹے چھوٹے فرقوں میں تقسیم کر رکھا ہے ،انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے عظیم مقاصد کو مد نظر رکھتے ہوئے آپس کے اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کریں ،اور اسلام کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو اتحاد کی قوت سے جواب دیں ،عبداللہ عبدالمحسن الترکی نے کہا کہ موجودہ حالات میں علمائے کرام اور امت کے پڑھے لکھے افراد پر بہت بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ علم کی روشنی پھیلانے اور امت مسلمہ میں اتحاد واتفاق پیدا کرنے کے حوالے سے اپنا کردار ادا کریں ،ملاقات کے دوران وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد حنیف جالندھری نے رابطہ عالم اسلامی کی گراں قدر خدمات پر عبداللہ عبدالمحسن الترکی کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا ،اس موقع پر امت مسلمہ کی وحدت اور تعلیم کے فروغ کے لئے رابطہ عالم اسلامی اور وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے مابین مشترکہ جدوجہد پر بھی اتفاق کیا گیا
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.