ملازمین کی غیر حاضری کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی، ڈپٹی کمشنر شیرانی

لیویز ملازمین لیویز دربار میں غیر حاضر، 16لیویز اہلکاروں سے 3یوم کی تنخواہ واپس خزانے میں جمع کرائی جائے ، محمد عظیم کاکڑ

جمعہ 3 جولائی 2015 20:38

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء)لیویز فورس کی فعالیت اور ان کی کارکردگی مزید بہتر سے بہتر بنانے کے لئے اقدامات کیے جارہے ہیں لیویز ملازمین کی غیر حاضری کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی لیویز ملازمین لیویز دربار میں غیر حاضر 16لیویز اہلکاروں سے 3یوم کی تنخواہ واپس خزانے میں جمع کرائی جائے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر شیرانی محمد عظیم کاکڑ نے لیویز دربار شیرانی سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مُنیر احمد کاکڑ تحصیلدار مہتاب شاہ رسالدار لیویز شیر زمان شیرانی خالد خان بیٹنی و دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ لیویز فورس کے اہلکار نظم وضبط کا خیال رکھیں ڈیوٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں کرینگے ایماندار اور فرض شناس جوانوں کی بھر پور حوصلہ افزائی کی جائیگی 16لیویز اہلکاروں سے 3یوم کی تنخواہ واپس خزانے میں جمع کرائی جائے انہوں نے کہا کہ دورانِ ڈیوٹی اگر کوئی اہلکار بغیر وردی کے پایا گیاتو بھی 3یوم کی تنخواہ خزانے میں جمع کرائے جائے گی لیویز فورس کے اہلکار اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے ادا کرے بصورتِ دیگر فرائض کی ادائیگی میں غفلت اور لاپروائی بھرتنے والے اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی جس میں ملازمت سے برخاستگی بھی شامل ہے انہوں نے کہا کہ لیویز فورس کو تمام تر بنیادی ضروریا ت کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے لیویز دربار سے اسسٹنٹ کمشنر مُنیر احمد کاکڑ مہتاب شاہ ودیگر نے بھی خطاب کیا۔