بادشاہی مسجد،جا مع مسجدالقادسیہ سمیت محکمہ اوقاف کے زیرانتظام مساجد میں ہزاروں افراد اعتکاف کرینگے
جمعہ 3 جولائی 2015 20:46
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء )صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک بھر کی مساجد میں لاکھوں افراد کے اعتکاف بیٹھنے کیلئے انتظامات کاسلسلہ زوروشور سے جاری ہے‘بادشاہی مسجداورجامع مسجدالقادسیہ سمیت محکمہ اوقاف کے زیرانتظام مساجد میں ہزاروں افراد اعتکاف کریں گے۔ مساجد میں رش بڑھ جائے گا۔ طاق راتوں میں خصوصی دعوتی و تبلیغی پروگرام بھی ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پاکستان بھر میں لاکھوں فرزندان اسلام 20 رمضان المبارک کو اعتکاف بیٹھنے کی سعادت حاصل کریں گے۔ ملک بھر کے ہرچھوٹے بڑے شہر،قصبوں ودیہاتوں کی مساجد میں لوگ20 رمضان المبارک کی شام مغرب کی نماز مسجد میں ادا کریں گے اوررات عبادت کے بعد نماز فجر کے متصل بعد خیموں میں داخل ہوں گے۔(جاری ہے)
عیدالفطر کاچاند نظرآنے کے بعد اعتکاف ختم کیاجائے گا ۔
صوبائی دارلحکومت کی بڑی مساجد میں معتکفین کیلئے چند دن پہلے سے انتظامات کوحتمی شکل دینے کاکام جاری ہے۔ بادشاہی مسجد میں سینکڑوں افراد اعتکاف کریں گے۔ جامع مسجدالقادسیہ چوبرجی میں جہاں حافظ محمدسعید خطبہ جمعہ دیتے ہیں گزشتہ برسوں کی طرح امسال بھی تین ہزارسے زائد مردوخواتین اعتکاف بیٹھیں گے۔ مسجدالقادسیہ میں مردوں کی طرح سینکڑوں خواتین بھی اعتکاف کرتی ہیں جن کیلئے شرعی پردہ کامکمل انتظام موجود ہوتاہے۔رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔ محکمہ اوقاف کے زیرانتظام مساجد میں بھی ہزاروں افراداد اعتکاف کریں گے۔رمضان المبارک کا تیسراعشرہ شروع ہوتے ہی مساجدمیں رش پہلے سے بہت بڑھ جائے گا۔ طاق راتوں میں مسلمان خصوصی عبادت کریں گے اورکشمیر، اراکان برما وفلسطین سمیت دیگرخطوں کے مظلوم مسلمانوں کیلئے دعائیں کی جائیں گی۔ آخری عشرہ کی طاق راتوں میں لیلۃ القدر کوتلاش کرنے کیلئے مسلمان ساری رات اﷲ کے حضور عبادات کرتے ہوئے اپنی حاجات ومناجات پیش کریں گے۔مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.