عوام کے ووٹوں پر ڈاکہ ڈالنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہو سکتے ،تحر یک انصاف کو مضبوط تر بنایا جا ئیگا:محمو دالرشید

کارکنوں کی محنت کی وجہ سے آج تحر یک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی وعوامی جماعت بن چکی ہے۔اپو زیشن لیڈ رپنجا ب اسمبلی , تحر یک انصاف نے بدتر ین دھاندلی کے خلاف جوڈیشنل کمیشن میں ثبوت بھی جمع کروائے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں انتخابی عمل کو مکمل طور پر شفاف بنایا جائے ۔ وفود سے گفتگو