صوبہ بھر کی ضلعی بار ایسوسی ایشنوں کو کمپیوٹرز اور پاکستان لا سائٹ کی رسائی دینے کی منظور ی

جمعہ 3 جولائی 2015 21:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس منظور احمد ملک نے صوبہ بھر کی ضلعی بار ایسوسی ایشنوں کو کمپیوٹرز اور پاکستان لا سائٹ کی رسائی دینے کی منظوری دے دی ہے۔ اس حوالے سے تقریب پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے آڈیٹوریم ہال میں آج 4 جولائی صبح 10 بجے منعقد ہوگی۔فاضل چیف جسٹس بار ایسو سی ایشنوں کے نمائندوں کو کمپیوٹرز اور پاکستان لاء سائٹ کے یوزر آئی ڈی اور پاسورڈ دیں گے۔

(جاری ہے)

تقریب میں عدالت عالیہ کے فاضل جج صاحبان، رجسٹرار حبیب اللہ عامر اور ضلعی بار ایسو سی ایشنوں کے صدور اور جنرل سیکرٹریز شرکت کریں گے۔ بعدا زاں فاضل چیف جسٹس منظور احمد ملک وکلاء رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات کرنے والوں میں ہائی کورٹ بار ایسو ایشنز لاہور، راولپنڈی، ملتان اور بہاولپور کے عہدیداروں سمیت پاکستان و پنجاب بار کونسلز کے وائس چیئرپرسن اور ایگزیکٹو کمیٹیوں کے چیئرمین شرکت کریں گے۔ ملاقات پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے آڈیٹوریم میں شام چھ بجے شروع ہوگی۔ فاضل چیف جسٹس وکلاء رہنماؤں سے خطاب کریں گے۔ مذکورہ بالا وکلاء رہنماؤں کے ساتھ افطاری کریں گے۔ اس موقع پر عدالت عالیہ کے فاضل جج صاحبان، رجسٹرار اور دیگر افسران بھی موجود ہوں گے۔ `

متعلقہ عنوان :