جنوبی کوریا،کیمیائی پلانٹ پر دھماکہ،چھ مزدور ہلاک

جمعہ 3 جولائی 2015 21:09

سیول(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) جنوبی کوریا کے صنعتی شہر اوسلان میں ایک کیمیائی پلانٹ پر فاضل پانی کے ذخیرہ ٹینک میں دھماکے کے باعث 6 مزدور ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

اوسلان نام فائر اسٹیشن کے ترجمان نے فرانسیسی خبررساں ادارے کو بتایا کہ ہانووا کیمیائی کمپنی میں دھماکہ اس وقت ہوا جب مزدور ٹینک میں ویلڈنگ کا کام کر رہے تھے۔ترجمان نے بتایا کہ ٹینک کے اندر موجود گیس نے بظاہر ویلڈنگ ٹارچ کو پکڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ تحقیقات جاری ہیں کہ آیا دھماکہ لاپرواہی کا نتیجہ تھا۔جائے وقوعہ پر ابتدائی طور پر چار مزدور مردہ حالت میں برآمد ہوئے اور بعض ازاں امدادی کارکنوں نے دو دیگر کی لاشیں نکالیں جو کہ ملبے اور فاضل مواد والے پانی میں لت پت تھیں۔

متعلقہ عنوان :