چین،سنکیانگ میں 6.4شدت کا زلزلہ،تین افراد ہلاک

جمعہ 3 جولائی 2015 21:11

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) چین کے مغربی خطے سنکیانگ میں 6.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے‘ یہ بات امریکی ارضیاتی سروے نے بتائی جس میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔زلزلے کا مرکز پیشان کاؤنٹی میں 164 کلومیٹر (102 میل) شمال مشرقی شہر اوٹان اور 131 کلومیٹر جنوب مشرقی علاقے شاچے میں تھا۔امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق یہ 20 کلومیٹر گہرائی میں تھا ابتدا میں اس کے 6.1 شدت کے جھٹکے تھے جے کے بعد 4.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے بھی محسوس کئے گئے اس کے بعد آفٹر شاکس بھی محسوس کئے گئے یہ بات ادارے نے بتائی۔

علاقہ ٹکلاماکین صحرا کی چوٹی پر واقع ہے تاہم چین کی زلزلہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پیشان میں تین افراد ہلاک ہوئے‘ علاقہ 2 لاکھ 58 ہزار آبادی پر مشتمل ہے۔

(جاری ہے)

پیشان میں ایک فارم میں کام کرنے والے ایک مزدور لی ہووا نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے انتہائی شدید تھے جن کے نتیجے میں اپارٹمنٹ کے چوتھے فلور پر بھی خاصی شدت محسوس ہوئی۔ میں سخت خوفزدہ ہو گیا تھا اس کا کہنا تھا۔

چین کے زلزلہ نیٹ ورک سینٹر نے زلزلے کی شدت 6.5 بتائی ہے۔ چین میں اکثر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے جاتے ہیں خصوصاً جنوب مغربی صوبہ سینچوان اور یونان میں زیادہ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہیں۔ہمسایہ ملک نیپال کے ہمالیائی علاقے میں بھی زلزلے کے اپریل میں شدید جھٹکے محسوس کئے گئے تھے جن میں 8800 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :