ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان بعض شعبوں میں بہتر مفاہمت پائی جاتی ہے تاہم مزید کام درکار ہے،آئی اے ای اے

جمعہ 3 جولائی 2015 21:11

ویانا( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) اقوام متحدہ کے اٹیمی توانائی ادارے کے سربراہ نے ایران کے ایک اہم دورے کے بعد کہا ہے کہ دونوں فریقین کے بعد بعض شعبوں میں بہتر مفاہمت پائی جاتی ہے تاہم مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔عالمی ایٹمی توانائی ادارے (آئی اے ای اے) کے سربراہ یوکیا امانو نے ز ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان تاریخی جوہری معاہدے کے حوالے سے ویانا میں ہونیوالے مذاکرات میں پیچیدہ معاملات کو دور کر نے کے منصب کو لے کر تہران کا دورہ کیا ۔

جمعہ کے روز امانو نے ایک بیان میں کہا کہ مجھے یقین ہے کہ دونوں فریقین کے درمیان آگے بڑھنے کے لئے بعض معاملات پر بہترین مفاہمت پائی جاتی ہے اگرچہ کہ مزید کام کرنا ضروری ہے ۔ٰآئی اے ای اے کی طرف سے 2003ء سے قبل اور ممکنہ طور پر اس کے بعد سے ان الزامات کو لے کر کہ ایران نے جوہری ہتھیار تیار کرنے کے لئے تحقیقاتی کام کیا ہے ، کے معاملے سے متعلق تعطل کا شکار تحقیقات کی جانی ہیں ۔

(جاری ہے)

ایران ان الزامات کی تردید کرتا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ یہ بوگس انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ہیں جس کا مقصد سی آئی اے اور اسرائیل موساد کی طرف سے آئی اے ای اے کو گمراہ کرنا ہے ۔ایران اور پی فائیو پلس ون امریکہ ، روس ، چین ، برطانیہ ،فرانس اور جرمنی ایران کے جوہری پروگرام کی مستقبل کی صلاحیتوں پر زیادہ توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں ، تاہم عالمی طاقتوں کا کہنا ہے کہ آئی اے ای اے کی تحقیقات کو آگے بڑھانے کے لئے جس میں فوجی مقامات کا دورہ درکار ہو سکتا ہے ، وسیع تر معاہدے کے لئے ناگزیر ہے ۔جس کے متعلق وہ منگل کو اسے حتمی شکل دینا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :