بنوں،شمالی وزیرستان عیدک داؤڑ قبیلے کے196متاثرہ خاندن امدادی رقوم کیساتھ گھروں کو روانہ

جمعہ 3 جولائی 2015 21:19

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء ) شمالی وزیرستان عیدک داؤڑ قبیلے کی متاثرین خاندانوں کی واپسی کاعمل جاری تیسرے روز196متاثرین خاندانوں کو امدادی رقوم دیکر اپنے گھروں کو روانہ کردیئے گئے حکومت کی طرف سے شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کے دوران کلیئر شدہ علاقوں میں نقل مکانی کرکے آنے والے متاثرین خاندانوں کو واپس بھیجنے کاسلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں واپسی کے دوسرے مرحلے میں گذشتہ روز ایف آر بنوں کے میرزائیل سیکورٹی چیک پوسٹ پر قائم واپسی چیک پوسٹ سے ز عیدک داؤڑ قبیلے کے 196 خاندانوں کو جو 252مرد309خواتین اور349بچوں پرمشتمل تھے واپس گاڑیوں کے قافلے کی صورت میں سیکورٹی فورسز کے سخت سیکورٹی میں واپس اپنے گھروں کو روانہ کیا اس موقع پر ہرخاندان کو 10ہزار روپے ٹرانسپورٹ کرایہ کیلئے دیئے گئے جبکہ 25ہزار روپے اے ٹی ایم کارڈ کی شکل میں امدادی رقم دی گئی اوراشیاء خوردنوش کاامدادی پیکج بھی دیا گیا

متعلقہ عنوان :